5 جولائی 2018 - 10:15
فلسطینی مسئلہ کا حل صرف 1967 کی سرحد کے اندر فلسطینی حکومت کی تشکیل ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو

اردن کے وزير خارجہ نے روسی وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شام کے جنوب میں جاری کشیدگي کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدی کے سودے کے بارے میں بھی رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزير خارجہ الصفدی نے روسی وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شام کے جنوب میں جاری کشیدگي کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدی کے سودے کے بارے میں بھی رد عمل ظاہر کیا ہے۔ الصفدی نے صدی کے معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب امریکہ اس کے بارے میں اعلان کرےگا تو ہم بھی اسی وقت اس پر رد عمل ظاہر کریں گے۔ فلسطینی مسئلہ کا حل صرف 1967 کی سرحد کے اندر فلسطینی حکومت کی تشکیل ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169